قاہرہ،4دسمبر(ایجنسی) مصر میں ایک پٹرول بم کے حملے میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ قاہرہ کے ایک ڈسکو پر آج جمعے کی علی الصبح کیا گیا۔ اس حملے میں پانچ افراد زخمی بھی ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ
موٹر سائیکل پر سوار نقاب پوش حملہ آور کلب پر بم پھینکنے کے بعد فرار ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حملے سے قبل کلب کے ملازمین اور نوجوانوں کے ایک گروپ کے مابین جھگڑا ہوا تھا اور اس کے تھوڑی ہی دیر بعد یہ واقعہ رونما ہوا۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔